بی آر ٹی کے منصوبے نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو موذی امراض میں مبتلا کر رکھا ہے،مفتی کفایت

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئیر نائب امیر مفتی کفایت اللہ نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی آرٹی کے منصوبے نے عوام کو موذی امراض میں مبتلا کر دیا ہی!انہوں نے کہا کہ آصف لقمان قاضی نے تمام صورتحال نیب کے سامنے رکھ دی ہے اب عوام بلا امتیاز کرپٹ عناصروں کا احتساب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں پی ٹی آئی نے میرٹ کی آڑ میں ضلع پشاور کو مسلسل نظر انداز کیا اور ضلع پشاور کے حقوق کو اپنے آبائی اضلاعوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ڈگری ہولڈر نوجوانان بے روزگاری کی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ اب بی آرٹی میں مفادات حاصل کر کے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ ایم ایم اے برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو مناسب روزگار مہیا کر کے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :