ٹرین آپریشنز کیلئے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن بڑی اہم ہے، پاکستان ریلویز ویری ہائی فریکونسی ( وی ایچ ایف) کے اپنے نظام کو بڑی اہمیت دے رہی ہے،

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلویز کا اہم اجلاس

جمعہ 18 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین آپریشنز کیلئے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن بڑی اہم ہے، اسی لئے پاکستان ریلویز ویری ہائی فریکونسی ( وی ایچ ایف) کے اپنے نظام کو بڑی اہمیت دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ وی ایچ ایف پراجیکٹ کے سلسلہ میں فروری 2018ء میں اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 3 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

وی ایچ ایف نظام کے اس پراجیکٹ کی منظوری سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دی تھی، اس نظام سے ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے چیئرمین محمد جاوید انور، حمیدرازی ، سی ای او پاکستان ریلوے، انجم پرویز ایڈوائزر سیکرٹری ریلوے بورڈز زبیر شفیع غوری، ڈی جی ٹیکنییکل منور علی شاہ اور ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔