مردان کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک معلوماتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان اور باچا خان میڈیکل کالج مردان میں ضلع مردان کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک معلوماتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد عوام اور خصوصاطلباء کو اس پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان سے موثر مشورے حاصل کرنا تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیرالدین بابر نے طلبہ اور فیکلٹی کوبیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں جن میں مختلف پارکوں کی دوبارہ تعمیر اور وہاں دی گئی سہولیات کو بہتر بنانے ، مردان میں میگا پبلک پارک کی تعمیر، فٹ پاتھس کی تعمیر اور سڑکوں کے کنارے تجاوزات کا خاتمہ ، این 45 راؤنڈ اباؤٹس اور ٰو ٹرنز کی تعمیر سولر لائیٹس اور ٹریفک سگنلز کی تنصیب سمیت دیگر منصوبوںکے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ دونوں اداروں کی جانب سے طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے مردان ضلع کی خوبصورتی کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا اور اس قسم کے پراجیکٹس میں شرکت کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔