خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس22مئی کوطلب

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کے کلاز(a) کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 22 ۔

(جاری ہے)

مئی 2018 کو دن گیارہ بجے ،صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت واقع خیبرروڈ پشاور صدر میںطلب کرلیاہے جبکہ 14 ۔مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کے سابقہ اعلامیے کو واپس لے لیاگیاہے۔ اس امر کااعلان صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔