وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی نوشہرہ خودکش دھماکے کی مذمت

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے نوشہرہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے برہان انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :