امن وامان سے متعلق گریژن ہیڈکوارٹرنوشہرہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،دھماکے کے بعد فضاسوگواررہی

دہشت گردوںکو کسی طور منظم ہونے نہیں دینگے ،بریگیڈئرنذیرحسین

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) گریژن ہیڈ کواٹر ر نوشہرہ میں سیکورٹی فورس ، پولیس اورحساس اداروں کے سربراہان کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جو مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہااجلاس میں اہم نکات پر بحث کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر دو بجکر دس منٹ پر ایف سی ٹل سکاوٹ کی کانواے جو بارڈر فنسنگ کے لیے کنڈا تار بارڈر پر لے جارہی تھی۔

جوں ہی مال روڈ سے اتری اور کچہری چو ک ریلو ئے پھاٹک پر خود کش حملہ اور نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گاڑی پاک فوج نے خصوصی طور پر تیار کی تھی اس لیے خود کش حملے کے باوجود تمام اہلکار بڑی حدتک محفوظ رہے اوران کی زندگی بچ گئی۔ ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ اور کو تحریک طالبان افغانستان کی تنظیم حزب الاحرار نے بھیجا اوراس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیم نے خود کش حملہ کی دو تصاویر جاری کی ہیں۔ خود کش حملہ اور کا نام روح الامین عرف عثما ن ساکن بٹی کوٹ ننگرہار افغانستان ہے جس کی عمر چودہ سے پندرہ سال ہے ۔ انھوںنے کہا کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور خود کش حملہ اور کے سہولت کاروں اوریہاں تک پہنچانے والوں کے خلاف تیزی سے تفتیش جاری ہے سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مقدمہ زیر دفعہ 3/4EsA,324,427,7ATA کے درج کرلیاگیا۔

سی ٹی ڈی، نوشہرہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوںپر مشتمل مشترکہ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ دریں انثا گیریژ ہیڈ کوارٹر نوشہرہ میں بریگیڈئیر حمید کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسٹیشن کمانڈرنوشہرہ بریگیڈئر نذیر حسین خان، تمام سیکورٹی ایجنسیوںکے سربراہان سمیت ڈ ی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان ڈی سی نوشہرہ خواجہ سکندر ذیشان نے شرکت کی۔

اور واقعے کا تمام پہلوںسے جائز ہ لیاگیا۔اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیرحسین خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کچہری چوک میں فرنٹیر کور ٹل سکاوٹ پر خود کش حملے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی خود کش بمبار کے سہولت کاروں کے خلاف تفتیش کا اغاز کردیا جیو فینسنگ کے زریعے اصل ملزمان تک بہت جلد پہنچیںگے۔ سیکورٹی فورسز بھر پور اپریشن کرے گی اور نوشہر ہ کا امن بحال کریں گے۔ دہشت گردوںکو کسی طور نہیں چھوڑیں گے ۔اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیرحسین خان نے کہا کہ بہت عرصے سے ہمیں تھریٹس موصول ہورہی تھیںفورسز ہر وقت ہائی الرٹ پر ہیں۔ ہم مزید چیک پوسٹیں قائم کریں گے اور دہشت گردوںکو کسی طور منظم ہونے نہیں دیںگے ۔