نوشہرہ،سات ریٹرننگ افیسر اور چودہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسرزنے حلف اٹھالیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نصر اللہ خان گنڈا پور نے ریٹرنگ افیسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افیسر پر زور دیا ہ کہ وہ عام انتخابات 2018 صاف شفاف غیرجانبدارکو یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگوزاشت نہ کریں۔ عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ کور ٹ نوشہرہ میں کنٹرول روم قائم کیاجارہا ہے جس سے عوام کو ہر قسم کی معلومات بروقت فراہم کی جائے گی۔

وہ جوڈیشل کانفرنس روم ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ میں حلف برداری کی تقریب سے خطا ب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نصر اللہ خان گنڈا پور نیNA25 سے ریٹرننگ افیسر ایڈیشنل سیشن جج دوست محمد خانNA26 سے ریٹرننگ افیسر ایڈیشنل سیشن جج حق نواز خان PK61 سے سول جج محمد ولی مہمندPK62 سے ریٹرننگ افیسر سول جج شکیل ارشد PK63 سے ریٹرننگ افیسرایڈیشنل اینڈ سیشن جج زیبا رشید PK64 سے ریٹرننگ افیسرسول جج ارشاد علی محسودPK65 سے ریٹرننگ افیسر سول جج سیماب وحید صدیقی سے الیکشن کو صاف و شفاف منعقد کرانے کا حلف لے لیا جبکہ چودہ اسسٹنٹ ریٹرنگ افیسر جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل حسین، ڈی او فنانس محمد زاہد خان، اور محکمہ تعلیم کے دو پرنسپلز اور دس اے دی اوز نے اپنے عہدے کاحلف اٹھایالیا گیاہر ریٹرنگ افیسر کے ساتھ دو اسسٹنٹ ریٹرنگ افیسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

حلف میں تمام جج صاحبان اوران کے معاونین نے حلف اٹھا لیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نصر اللہ خان گنڈا پور نے انہیں اپنی ہدایت جاری کی اور کہا کہ تمام ریٹرنگ افیسر کو تمام سہولیات فراہم کیجارہی ہیں اوران کو حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشن پالیسی کے مطابق طے کرنے ہونگے۔انھوںنے کہا کہ تمام سرکاری بلڈنگ سکولوں ، تعلیمی اداروں عمارتوں میں قائم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :