اکبر پورہ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والاملزم کوگرفتارکرلیا

جمعہ مئی 19:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) اکبر پورہ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والاملزم کوگرفتارکرلیا۔چھینی گئی گاڑی ،موبائیل ،نقدی،اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ولد گل باچا ساکن بانڈہ نبی نے تھانہ اکبرپورہ پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے یوں بتایا کہ میںمحنت مزدوری کے لیے موٹر کار الٹو مہرانLXD-6914 ٹیکسی پرچلاتا ہوں ۔

ایک نا معلوم شخص نے پبی اسٹیشن سے اکبر پورہ کے لیے ٹیکسی کو بُک کیا ۔اخوند پنجو بابا روڈ پر پہنچے پر اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹر کار ،موبائیل ،نقدی اور قومی شناختی کارد چھین کر فرار ہوگئے۔واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ اکبر پورہ انورخان پر مشتمل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تفتیشی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر نورکما ل ولد نور جمال ساکن باڑہ کو واپڈہ کالونی کے گیٹ سے باہر جاتے ہوئے مطلوبہ گاڑی سے گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ کارتوس برآمد کرکے حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان کا اعتراف جرم کرلیا ۔نشان دہی پر شہری سے لوٹی گئی ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون برآمدکر لیے گئے ۔