نوشہرہ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی زیرصدارت رمضان المبار کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے ، مہنگائی پر قابو پانے اوررمضان المبار ک کے دوران معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںتاجر تنظیموں کے نمائندوں، پولیس، پرائس مجسٹریٹس اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان المبار کے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے تاجر تنظیموںکی باہمی مشاورت سے نرخنامہ ترتیب دیا گیا،اورقیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس صبح کے اوقات اور نماز عصر کے بعد بازاروں کی خصوصی چیکنگ کریں گے تاکہ کوئی بھی شخص سرکاری نرخنامے سے زائد نرخوں پر فروخت نہ کریں اور صاف اور معیاری چیزیں بھی عوام کو میسرآسکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تاجر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامے کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیاگیا۔ کہ بعض دکاندار سرکاری نرخ ناموں کی بجائے اپنے من مانے نرخ وصول کررہے ہیں۔ ایسے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کیاجائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :