بدین اور گردونواح کے علاقوں میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شدیدگرمی میں شہر کے بیشتر علاقوں مین بجلی کی فراہمی گذشتہ چار روز سے منقطع ہونے کے باعث روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بدین اور گردونواح کے علاقوں میں جمعہ کودرجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شدیدگرمی میں شہر کے بیشتر علاقوں مین بجلی کی فراہمی گذشتہ چار روز سے منقطع ہونے کے باعث ۔ روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامناکر نا پڑ رہا ہے ۔ حکومتی دعوں کے باوجود ماہ رمضان کا اغاز بد ترین بجلی کے بحران سے ہوا پہلے اور دوسرے روزے کی سحری و افطار کے علاوہ نمازتراویح کے موقع پر بھی بجلی غائب رہی حیسکو کی عوام دشمنی اور غفلت کے باعث شہریوں کو نماز جمعہ کی آدائیگی بھی بند بجلی میں کرنی پڑی جمعہ کے روز شہر اور اس کے گردونواع کے علاقون مین درج حرارت 44 سیٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا دوسری جانب بدین کے علاقوں پریس کلب روڈ ، قاضیہ واہ پل بلاول پارک مھران چوک کھوسکی روڈ اور غریب آباد مین بجلی کے ٹرانسفارمر گزشتہ چار روز سے خراب ہونے کے باوجود محکمہ حیسکو نے تاحال بجلی کی بحالی کے لیئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے خراب ٹرانسفارموں کی مرمت میں تاخیر کی وجہ رشوت کے پیسوں کی وصولی ہے شہریوں کے مطابق فی ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے بیس سے پچیس ہزار روپے طلب کیئے جا رہے ہیں چھہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے منتخب کونسلر اور شہریوں نے چندہ جمع کر کے حیسکو اہلکاروں کو دینے کے باوجود بھی چوتھے روز بھی شام تک بجلی بحال نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

شدید گرمی مین بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر انتظامیہ کے کان ہر جون تک نہیں رینگی شہریون کا مطالبہ ہے کے فلفور بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث ایک جانب سخت گرمی روزہ داروں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب روز مرہ کاروباری زندگی بھی مکمل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :