خاران، رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ،میر عبدالکریم نوشیروانی

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی نے چیف کیسکو بلوچستان عطاء اللہ بھٹہ سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے چیف کیسکو کو خاران میں بجلی لوڈشیڈنگ اور مسائل سے آگاہ کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں رمضان المبارک کے مہینے اور شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ سے ہمارے لوگ خصوصاً روزہ دار مشکلات کا شکار ہیں اسی طرح ہسپتالوں میں مریض بھی مشکلات سے دوچار ہیں اس حوالے سے میں نے چیف کیسکو بلوچستان سے خاران میں بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے اور پرانے بجلی فراہمی اوقات کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ملاقات کی اس پر میں شکرگزار ہوں چیف کیسکو کا کہ انہوں نے ہماری عوامی مفاد عامہ کو پیش نظر رکھ کر میری درخواست پر خاران میں بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے اور بجلی فراہمی کی نئی شیڈول جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی انشاء اللہ جلد ہمارے لوگوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات حل ہونگے اور طویل لوڈشیڈنگ سے نجات ملی گی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ہمارے خاران کے عوام اور خصوصاً زمینداروں نے ہمیشہ کیسکو سے تعاون کیا ہے اور اپنے بجلی بل کی ادائیگی ہمیشہ کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو ریلیف مل سکے اور اس شدید گرمی اور رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کے حوالے سے تکالیف کا سامنا نہ ہو میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ چیف کیسکو ایک فرض شناس آفیسر ہیں انکی خواہش ہے کہ عوام کو بجلی کے حوالے سے ریلیف مل سکے۔