ْمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کی شدید مذمت

جمعہ 18 مئی 2018 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ضلعی امید مولانا عبدالرشید حجازی ، ڈاکٹر طارق عباس ، خالد محمود اعظم آبادی اور دیگر نے امریکہ سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر نے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر یہودیوں کا نہ صرف قبضہ ہے بلکہ وہ اسکے بے حرمتی میں بھی تمام حدود کو پھلانگ رہے ہیں اور مسلمان بالخصوص مسلم حکمران خواب غفلت کے مزے اڑا رہے ہیں اسرائیلی فائرنگ سے ایک سو کے قریب افراد شہید جبکہ تین ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ بہت المقدس منتقل کرنا عالمی خواتین نہ صرف صریحاًخلاف ورزی ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے اور انتہائی شرمناک اقدام ہے عالمی برادری اقوام متحدہ ‘ او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی نام نہاد تنظیمیں برابر کی شریک ہیں مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے عالم کفر آج دنیا بھر میں شریک ہیں مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے عالم کفر آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے انسانی واخلاقی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال رہے ہیں اور ہم مسلمان اپنے فروعی اور ذاتی اختلاف کے سبب اقتدار اور کرسی کے نشے میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں یہی وجہ ہے امریکہ ‘اسرائیل اور بھارت ایک ایک کر کے مسلم حکومتوں کو کمزور کرنے اور معصوم ‘ بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہے ہماری پاکستانی‘ ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے اتحاد سے اپیل کرتے ہیں کہ خدا را مظلو م و بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف نہ صرف اپنی آواز کو بلند کریں بلکہ ان ممالک کے ظلم و ستم کے خلاف باقاعدہ جہاد کا اعلان کریں وگرنہ عالم کفر ایک ایک کر کے تمام مسلمانوں کو ختم کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گا۔