حکومت پنجاب کی طرف سے ابتدائی طور پر ضلع فیصل آباد میں 7لاکھ 56ہزارکلوسستی چینی کا کوٹہ فراہم

ضلع کے 19رمضان بازاروں میں 46روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت جاری ہے، ڈی او انڈسٹریز خالد محمود

جمعہ مئی 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ابتدائی طور پر ضلع فیصل آباد میں 7لاکھ 56ہزارکلوسستی چینی کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے جس کی ضلع کے 19رمضان بازاروں میں 46روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت جاری ہے۔یہ بات ڈی او انڈسٹریز خالد محمود نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے رمضان بازاروں میں روزانہ 595تھیلوں پر مشتمل چینی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیضان مدینہ چوک اور سستا ماڈل بازار جھنگ روڈ کے رمضان بازاروں میں روزانہ 50کلوگرام وزنی سستی چینی کے 45/45تھیلے فراہم کئے جائیں گے جبکہ ریاض شاہدچوک،ملت روڈ نزد سٹار پٹرولیم،اکبر چوک گلستان کالونی،کلیم شہید پارک میں 40/40تھیلے،فیکٹری ایریا سرسید ٹائون،فوارہ چوک پیپلز کالونی،سمندری روڈ،آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی کے رمضان بازار میں 35/35تھیلے،چھتری والا گرائونڈ جناح کالونی اور جھمرہ روڈ جڑانوالہ کے رمضان بازار میں 30/30تھیلے،کھرڑیانوالہ کے رمضان بازار میں 25تھیلے اور ماڈل بازار ملت روڈ،اڈا سدھار جھنگ روڈ،گوجرہ روڈ نزد رکشہ سٹینڈ سمندری،چنیوٹ روڈ نزد جناح پارک چک جھمرہ،،قائداعظم روڈنزد بس سٹینڈ تاندلیانوالہ اور ماموں کانجن کے رمضان بازاروں میں 50کلوگرام وزنی سستی چینی کے 20/20تھیلے روزانہ سپلائی ہونگے۔