لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے کی جانے والی معذرت کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے کی جانے والی معذرت کو ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل کو تجویز پیش کی ہے کہ اگر ملزمان اجتماعی طور پر تحریر ی انداز میں عدالت سے معافی مانگتے ہیں تو پھر معافی بارے عدالت سوچ سکتی ہے لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت بائیس مئی تک ملتوی کر تے ہوئے بائیس مئی کو گواہان کی لسٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔