نیب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ اور مقامی تعمیراتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ،

دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) نیب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ اور مقامی تعمیراتی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران نیب لاہور نے عدالت سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے دوران سماعت نیب لاہور کے تفیتشی افسر کا کہنا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈ ل میں احد چیمہ اور شاہد شفیق بارے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب لاہور نے جو نیب ٹاپ قبضے میں لیا ہے اس پر خفیہ الفاظ درج ہیں اس بارے میں بھی انہوں نے شاہد شفیق اور احد چیمہ سے تفتیش کرنی ہے تفتیشی افسر کے مطابق سٹی کار ڈیلر کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی رقم بھی موصول ہوئی ہے جبکہ مذکورہ شوروم سے آفتاب چیمہ کے نام سے ایک گاڑی بھی بک کی گئی ہے نیب لاہو ر نے سٹی کارڈیلر کو گرفتار کرنا ہے اور ا س بھی پوچھ گچھ کرنا باقی ہے۔