لاہور،مسلم لیگ نواز کاپانچ سالہ دور حکومت مکمل ہونے پر عوام کو لوڈشیڈنگ ،کوڑا کرکٹ اور مہنگائی کاتحفہ ملا ،شاہد غوری

آئندہ الیکشن مہم میں عقیدہ ختم نبوت،غیر ملکی قرضے،لوڈ شیڈنگ،کرپشن ،غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کو شامل کریں گے، مرکزی رہنما سنی تحریک کی گفتگو

جمعہ مئی 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کا پانچ سالہ دور حکومت مکمل ہونے پر عوام کو لوڈشیڈنگ ،کوڑا کرکٹ اور مہنگائی کاتحفہ ملا۔لفظوں کے اتار چڑھاو اور سب اچھا کی جعلی، جھوٹی رپورٹوں سے عوام کو مطمین نہیں کیا جا سکتا ۔۔مسلم لیگ نواز جلسوں میں ووٹ کی عزت کا نعرہ جب کہ ووٹر کی تذلیل حکومتی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

عالمی منڈی میں تیل ،گیس کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں بلاجواز ٹیکسوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا تا ہے۔۔پنجاب بھر میں گلی گلی کوڑا کرکٹ دیکھ کر کراچی کا منظر آنکھوں میں کھوم رہا ہے۔۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت الیکشن 2013سے قبل کئے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین ،جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ ملکی سالمیت کو دائو پر لگانے والے نوازشریف خود کو طیب اردگان سمجھ رہے ہیں ،نا اہلوں کا ٹو لہ آئندہ اپنی حکومت نہیں بنا سکے گا ۔۔نوازشریف اپنی نا اہلی کا غم بھجانے کیلئے عدلیہ اور ملکی سالمیت کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔۔نوازشریف جیل جانے کیلئے اپنی زہن سازی کریں ۔ملک میں انتشار بر پاء کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے نوازشریف پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت بھارت اور دیگر ملکوں سے واپس لائیں ۔

مسلم لیگ ن کے قائدین کو یہ بات زہن نشین رکھنا ہوگی کہ گستاخ آسیہ معلونہ کی پھانسی التوا ء ن لیگ کے سر ہے۔۔نوازشریف سرکش کھوڑا مت بنیں بلکہ پچھلی قید کو مت بھولیں جیل میں ان کے قریب ساتھی ملاقات کی بجائے وعدہ معاف گواہ بنے تھے ۔آسیہ معلونہ کو تحفظ دینے میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے پھانسی کے تختہ دار پر لانے کیلئے سنی تحریک اپنی تمام قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی ۔

سپریم کورٹ میں آسیہ ملعونہ کے خلاف قانونی جدوجہد کرے گی ۔آئندہ الیکشن مہم میں عقیدہ ختم نبوت،غیر ملکی قرضے،لوڈ شیڈنگ،،کرپشن ،غربت ،،مہنگائی اور بے روزگاری کو شامل کریں ۔۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو الیکشن مہم میں عوام نہیں نکلنے دیں گے ۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کا مکمل طور پر سیاسی اور معاشرتی محاسبہ کریں گے ۔

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو سنی تحریک کے علماء و مشائخ نے جو مطالبات پیش کئے پورے نہیں ہوئے ،مہم چلائیں گے۔سنی تحریک کے قائدین نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان اپنے ہی شہر سے کالعدم جماعتوں کی غیر قانونی سرگرمیاں ختم کروانے میں ناکام رہے ۔گوجرانوالہ ڈویژن میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان ،وفاقی ویزر داخلہ احسن اقبال ،وفاقی ویز قانون محمود بشیر ورک،وفاقی وزیدفاعی پیدا وار عثمان ابراہیم کی موجود گی کے باوجود بھی کالعدم جماعتوں کی جاری سرگرمیاں نا صرف ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بلکہ ان وفاقی وزرا ء کا ذاتی کردار بھی مشکوک نظر آنے لگا ہے۔عام انتخابات میں عوام ووٹ کے زریعہ ان تمام حکومتی وزراء سے حساب لیں گے ۔