لاہور ،المحمدیہ سٹوڈنٹس نے ایجوکشن رپورٹرزایسویشن (ایرا) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی

جمعہ مئی 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس نے ایجوکشن رپورٹرزایسویشن (ایرا) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔نائب ترجمان المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان احمد قیوم نے ایرا کے نومنتخب عہدیداران صدر صائمہ نواز، نائب صدر کاشف بھٹی،جنرل سیکریڑی راشد منظور، فنانس سیکریڑی خواجہ حسان اور انفارمیشن سیکریڑی ارسلان حیدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایجوکشن رپورٹرزایسویشن (ایرا) پاکستان کو درپیش تعلیم کے مسائل کو اجاگر کرنے اور طلبا کی آواز کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزیدکہا کہ ایجوکشن رپورٹرزایسویشن (ایرا)نے ماضی میں بھی تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اورہم امید کرتے ہے کہ آئندہ بھی مزید موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :