آئندہ عام انتخابات سے متعلق بے یقینی کی صورتحال

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اہم اجلاس 21 مئی کو طلب کرلیا گیا

جمعہ مئی 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) آئندہ عام انتخابات سے متعلق بے یقینی کی صورتحال میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اہم اجلاس 21 مئی کو طلب کرلیا گیا کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سسی پلیجیو نے الیکشن کمیشن حکام کو 21 مئی کو طلب کرلیا ہے اور الیکشن کمیشن سے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد سے متعلق بریفنگ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سسی پلیجیو نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کیا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش ہیں۔ الیکشن کمیشن ان مشکلات سے متعلق پارلیمان کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پارلیمان الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے الیکشن کمیشن اس حوالے سے بتائے کہ صاف شفاف انتخابات کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانب سے اعتراض دور کرنے چاہیں۔ اور آئندہ انتخابات بروقت ہونے چاہیں۔