Live Updates

پہلی بار ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین منتشر ہوئے ہیں ، سید نیئر حسین بخاری

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین منتشر ہوئے ہیں صرف پیپلزپارٹی ہی کچلے ہوئے طبقات کی آواز اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ آمر ضیاء کی تخلیق تھی اور پی ٹی آئی سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں بے نقاب ہوچکے ہیں 1988 ء کے انتخابات میں محترمہ بے نظیر بھٹو میں طلوع ہوئیں اور 2018 ء کے انتخابات میں بلاول بھٹو طلوع ہوں گے۔ آصف علی زرداری جمہوریت کے محافظ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات