ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا نے HERA سے رجسٹریشن کئے بغیر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) پشاور کی جانب صوبے اورملک کے دیگر حصوں میں لازمی رجسٹریشن کے بغیر قائم شدہ پرائیویٹ اداروں سے الحاق کو معطل کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا نے HERA سے رجسٹریشن کئے بغیر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) پشاور کی جانب صوبے اورملک کے دیگر حصوں میں لازمی رجسٹریشن کے بغیر قائم شدہ پرائیویٹ اداروں سے الحاق کو معطل کردیا ہے جبکہ SUIT کی انتظامیہ کو مستقبل میں احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ریگورلیٹری اتھارٹی ،حکومت خیبرپختونخوا نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) کی انتظامیہ کی جانب سے لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ اپیلائیڈ سائنسز بٹ خیلہ ودیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں اورHERA کو مطلع کیے بغیر سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو لازمی رجسٹریشن کے بغیر اپنی الحاق کرنے فہرست میں شامل کرنے پر SUIT کی انتظامیہ کو ایک نوٹس دیتے ہوئے ذاتی سماعت کا موقع دیاہے جبکہ ذاتی سماعت کے دوران مذکورہ انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے جوابات قرین قیاس ،خوشنما، واضح اورقابل قبول مندرجہ ذیل وجوہات کی بناپر پائے گئے تمام غیر رجسٹرڈ اداروں بشمول لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈایپلائڈ سائنسز بٹ خیلہ۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد گروپ آف کالجز ایبٹ آباد ،انسٹی ٹیوٹ آف پرفیشنل لیڈر شپ چارسدہ، ھمالیہ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صوابی ،سوات انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا الحاق HERA سے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول تک معطل کردیاگیا ہے ۔اس امر کااعلان ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک کاحکمنامے میں کیاگیا۔