پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور کے جونیئر خواتین کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی اور یو ایس سپورٹس سفیر ابصار علی کی زیر اہتمام رائٹ ٹوپلے ،ابصار ویلفیئر فائونڈیشن اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ٹیبل ٹینس ہال میں منعقدہ صوبے کے جونیئر خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے لگائے جانیوالاایک ماہ پر مشتمل ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس جنیدخان مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ رائٹ ٹو پلے پراجیکٹ ڈائریکٹر ثناء محمود ،خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ،سابق ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر محب الله خان اورابصارعلی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جنہوںنے کیمپ کے اختتام پر شریک کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اورکٹس تقسیم کئے اورتمام کھلاڑیوں کیلئے 5,5ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

۔ابصار ویلفیئر فائونڈیشن یوایس کے سپورٹس سفیر ابصار علی نے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر نچلی سطح پرٹیبل ٹینس کے فروغ اورکھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک جامعہ پروگرام تشکیل دیکرجونیئرخواتین کھلاڑیوں کی تربیت ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جسمیںصوبے بھر سے 16لڑکیاں شریک ہوئیں جنہیں جدیدمشین کے ذریعے ٹریننگ د ی گئی ،کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈی جی سپورٹس جنیدخان نے ا ن کاوش کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشا ء اللہ ابصارعلی اور فیڈریشن کی ان کوششوں کے بہتر نتائج نکلیںگے ،ابصار علی نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹریننگ کیمپ چائنیزسٹائل ٹیبل ٹینس کے 44سیشن پر مشتمل تھا جس میں شریک کھلاڑیوں کوبہ یک وقت 1500بالوں پر ٹریننگ دی گئی،ویڈیوکی دد سے بھی کھلاڑیوں کو مختلف شارٹ کے بارے میں سیکھایاگیا، انکاکہناتھاکہ ایک غیر ملکی ارگنائزیشن کی وومن ونگ اور رائٹ ٹوپلے کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ سے صوبے میں ٹیبل ٹینس کو صحیح معنوں میںفروغ ملے گا،ایک سوا ل کے جواب میں ابصارعلی کا کہناتھاکہ وہ بحیثیت یوایس سپورٹس سفیر امسال 4 ممالک انڈونیشیا،،تھائی لینڈ،،چائنااور امریکہ جانے کا پروگرام ہے جبکہ مالدیپ کا دورہ کرچکاہوں،انکاکہناتھاکہ پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے بہت کام ہوچکاہے تاہم انکے معیار کوبہتر بنانے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،ابصارعلی نے بتایاکہ ماہ ستمبر میں چائناسے تین مہینوں کیلئے ٹیبل ٹینس کوچ بلارہے ہیںیقین ہے کہ انکی ٹریننگ سے خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں کھلاڑی مزید پالش ہوکر بین الاقوامی لیول تک پہنچ کر دنیائے ٹیبل ٹینس میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیںگے۔

انکاکہناتھاکہ کیمپ کے اختتام پر کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے مابین میچز بھی کھیلے گئے جسمیں حبہ نے پہلی،کائنات نے دوسری ،عفیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چوتھی پوزیشن خدیجہ اور پانچویں پوزیشن حلیمہ نے حاصل کی۔جا پا ن فل کنٹکٹ کر اٹے فیڈ ر یشن کے زیر اہتمام 19مئی سے جا پا ن کے شہر ا و سا کا میں پہلی انٹر نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے ٹور نامنٹ کا آ غا ز ہو رہا ہے جس میں دنیا کے بیشتر ملکو ں سے سینکٹر وں کے تعد اد میں ما یہ نا ز کھلا ڑ ی زورآ ز مائی کریں گے ۔

پا کستا ن فل کنٹکٹ کر اٹے فیڈ ریشن (شن کیو کشن کا ئی )کے سکر ٹری جنرل وانٹر نیشنل جج وا یفر ی (شیھا ن ) صا حبز ا د ہ الھا دی نے میڈ یا سے با تیں کر تے ہو ئے بتا یا کہ اس ٹو ر نامنٹ کو 2020جا پا ن او لمپک کے لیے تجر با تی بنا ء پر منعقد کیا گیا تا کہ 2020 او لمپک میں فل کنٹکٹ کراٹے ٹو ر نامنٹ کے لیے مشکلا ت کا ازالہ کیا جا سکیں اس ٹور نامنٹ میں فل کنٹکٹ کراٹے سے تعلق ر کھنے والے مختلف ور لڈ سطح کے تنظیمیں حصہ کے ر ہی ہیں ۔

اید ھن ار ینا جمنیا ز یم او سا کا جا پا ن میں نے ہو نے والے اس انٹر نیشنل مقا بلوں کے لیے 5ر کنی دستہ جس میں (شیھا ن ) محمد ار شد جا ن ، ور لڈ کلا س فا ئٹر محمد سلیم ، انٹر نیشنل فا ئٹر آ ماز ئی خا ن ، نیشنل گو لڈ میڈ لسٹ محمد عد یل اور محسن ر فیق شا مل ہے پا کستا نی دستہ گذ شتہ روز او سا کا کیلئے روا نہ ہو چکا ہے ۔