صوبہ بھرمیں ممکنہ حد تک سحر اورافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی،پیسکو

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) صوبہ بھرمیں ممکنہ حد تک سحر اورافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی جبکہ مضا ن المبارک میں صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کیلئے وزارت توانائی پاورڈویژن نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پسکوکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پسکورمضان المبار ک کے مبارک مہینے میں صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کیلئے کوشاں ہے تاہم پسکو کی عوام سے بھی درخواست ہے کہ رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری ,افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے اور بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع نہ ہو،بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ ماہ رمضان کے تقدس کو پیش نظررکھ کر کنڈے قطعا استعمال نہ کریں تاکہ آپ کی عبادت بھی قبول ہو اور دوسرے روزہ داروں کو بھی بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکے کیونکہ بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے تقسیمی نظام باربار ٹرپ کرجاتا ہے ۔