5 ء سے مہاجر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں معاشی طور پر بھی تباہ ہوگئے ہیں،مشران بگٹی مہاجرین

ہمارے حال پر رحم کرکے بگ نواب میرعالی بگٹی کے ہمراہ آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی آباد کیا جائے،علاقہ معززین کا جامشورو میں گرینڈجرگے سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) جامشورو حیدرآبار میں بگٹی مہاجرین کی جانب سے گرینڈ جرگہ کا اہتمام کیا گیا جرگے میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیرہ بگٹی سے علاقہ بدر کئے گئے مہاجرین نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق بگٹی مہاجرین نے جامشورو روڈ پر دھرنا دے کر گرینڈ جرگہ منعقد کیا مہاجرین اور ان کے ننھے منے بچوں کے ہاتھوں میں نواب میرعالی بگٹی کے تصاویر پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر ان کی ڈیرہ بگٹی واپسی اور نواب میرعالی بگٹی قدم بڑھاو ہم آپ کے ساتھ ہیں کہ نعرے تحریر تھے بعد ازاں جرگے نے بہت بڑی عوامی ریلی کی شکل اختیار کرلی جہاں بگٹی قبائلی عمائدین و مہاجرین نے خطاب کیا جرگے کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے بچے 2005 ء سے مہاجر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں معاشی طور پر بھی تباہ ہوگئے ہیں 2005ء سے اس لئے بھی علاقہ واپسی ممکن نہ ہوسکی کیونکہ علاقے میں امن و امان کی حالت دگرگوں تھی مگر اب چونکہ پاک فوج بالخصوص ملکی سلامتی کے ضامن ادارے آئی ایس آئی نے ملک دشمن دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے لہٰذا ہماری اپیل ھے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی چیفس اور ایف سی بلوچستان سے کہ خدارا ہماری حال پر رحم کرکے بگٹی قوم کے اصلی قیادت نواب میرعالی بگٹی کے ہمراہ ہمیں ہمارے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی آباد کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کم ہونے کے ساتھ بگٹی مہاجرین کے بچے جو کہ ہزاروں کی تعداد میں ناخواندگی کے گھپ اندھیرے میں ہیں تعلیم حاصل کرکے ملک پاکستان کی خدمت کرسکیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بگٹی مہاجرین کے نام پر آئے ہوئے اربوں روپے بھی موجودہ مصنوعی سیاسی حکمران اور قیادت ہڑپ کر چکے ہیں جس کے باعث مہاجرین کی حق تلفی کی گئی ھے ہماری نیب سے اپیل ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا احتساب کرکے نا صرف مہاجرین کے پیسے انہیں دلائے جائیں بلکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر انہیں قرار واقعی سزا بھی دلا دیں جبکہ ہمارا مقتدر حلقوں سے یہ بھی درخواست ھے کہ محب وطن بگٹی قوم کو موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے شفاف انتخابات کے حصول کو بھی یقینی بنایا جائے کیونکہ موجودہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے سوائے کرپشن کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جسکی واضح مثال ڈیرہ بگٹی کے اکثر علاقوں پیرکوہ سوئی زین لوٹی اور سیاہ آف میں پانی کی شدید قلت ھے جبکہ اسکے علاوہ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک ہماری کئی مائیں اور بہنیں 21 ویں صدی کے دور میں بھی دوران زچگی اپنی جانیں گنواچکی ہیں اس بات پر یقیناً جدید دنیا کا کوئی بھی فرد یقین کرنے کو تیار نہیں ہوگا مگر یہ حقیقت بھی موجودہ حکمرانوں کے سیاہ کارنامے کا ناقابل تردید حصہ ہے اس کے علاوہ پانچ پانچ گیس فیلڈ کے سرزمین ڈیرہ بگٹی کے واثی آج بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں کیونکہ موجودہ مصنوعی قیادت گیس کمپنیوں سے مراعات اور پیسے لینے کے بعد خاموش ہیں جرگہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہی نہیں بلکہ پورا یقین ہے کہ آنے والے الیکشن انشااللہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے باعث ہونگے اور بگٹی قوم اپنے حقیقی قیادت نواب میرعالی بگٹی کو بذریعہ ووٹ ایوانوں تک پہنچا کر درد ناک ماضی سے نجات پاکر شاندار مستقبل میں داخل ہونگے۔