Live Updates

کوئٹہ،ہنہ اوڑک میں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بجلی کی سخت لوڈشیڈنگ جاری ہے،سیدجانان آغا

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغانے کہاہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ حسب معمول جاری ہے ،تراویح اورسحری کے وقت بجلی بندرہنے کی وجہ سے نمازیوں کوترایح پڑھنے جبکہ گھریلوخواتین کوسحری بنانے میں مشکلات کاسامناہے،ہنہ اوڑک کے قبائلی وسماجی رہنماعبدالقیوم یاسین زئی نے سیدجانان آغااورعبدالوسع سحرکوبجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوام کی شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جمعیت علماء اسلام اس کے خلاف بھرپورآوازاٹھائے،سیدجانان آغانے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجواوردیگرمتعلقہ حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اوراس کانوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں وفاقی حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ سحری ،افطاری اورنمازتراویح کے وقت ختم کرنے کااعلان کیاتھالیکن کیسکوحکام نے وفاقی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں کوئٹہ کے قریب واقع ہنہ اوڑک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطاری اورسحری کے وقت لوڈشیڈنگ نے مقامی لوگوں کی زندگی اجبرن بنادی اورلوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکردیاجس کی جمعیت علماء اسلام شدیدمذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپراس اہم مسئلے کی طرف توجہ دیکرلوڈشیڈنگ کامسئلہ حل کیاجائے بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام ہرسطح اورہرفورم پراس کے خلاف بھرپورآوازاٹھائے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات