امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول پر حملے کی اطلاعات

نامعلوم شخص نے اسکول کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، 8 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مئی 2018 19:50

امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول پر حملے کی اطلاعات
ٹیکساس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر ایک اور امریکی اسکول پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

نامعلوم شخص نے اسکول کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے ماطبق حملے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ حملے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے فوری بعد اسکول کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی اہلکار حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔