پشاور، تحصیل پہاڑپور میں غریبوں اور ناداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام

جمعہ 18 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر تحصیل پہاڑپور کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2میں غریبوں اور ناداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور پیر محمد محسود نے افطار دسترخوان کیلئے اہتمام کیا جس میں غریبوں اور ناداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ ایک اچھی کاوش ہے اس سے غریبوں کو روزہ افطار کے دوران ان کی دلجوئی ہو گی اور وہ حکومت کیلئے نیک خواہشات کی توقع رکھیں گے ۔

اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کے دلوں میں انتظامیہ پر اعتماد بڑھے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محمد محسود نے کہا کہ تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کیلئے افطار دسترخوان کو وسعت دینے میں مالی تعاون کریں تاکہ وہ لوگ جو ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں ان تک بھی ماہ صیام دسترخوان کے فوائد پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :