راولپنڈی ،انسداد دہشت گردی عدالتوں نے بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ملتوی کردی

جمعہ 18 مئی 2018 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے بارود برآمدگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میںنامزد ملزم شیر اکبر کے خلاف سماعت 26مئی، بارود برآمد گی کے مقدمات میں نامزد ملزم خالد کے خلاف سماعت 28مئی، ملزم دانیال رفیق کے خلاف سماعت 23مئی،پولیس مقابلہ کیس میں نامزدملزم شہزاد کے خلاف سماعت21 مئی ،عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے وکیل کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملزم انس قیوم کے خلاف سماعت 2 جون ،پولیس مقابلہ کے مقدمات میں نامزد ملزم امجد علی کے خلاف سماعت 29مئی جبکہ ملزم طالب حسین کے خلاف سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے۔