راولپنڈی، جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ، پولیس نے دونوں فریقین کے 6 افراد کو تحویل میں لے لیا

جمعہ 18 مئی 2018 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا دونوں فریقین احاطہ عدالت میں گتھم گتھا ہوگئے پولیس نے دونوں فریقین کے 6 افراد کو تحویل میں لے لیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں اس وقت سنگین صورتحال پیدا ہوگئی جب ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر سلطان کی عدالت میں تھانہ پیرودھائی میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ملزمان سراج اور وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو رہی تھی سماعت کے دوران دونوں فریق احاطہ عدالت میںگتھم گتھا ہوگئے، تاہم پولیس نے فورہ طور پر6 افراد کو تحویل میں لے کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔