راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 کیسوں میں گواہوں کو طلب کر کے سماعت ملتوی کردی

جمعہ 18 مئی 2018 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے 4 کیسوں میں گواہوں کو طلب کر کے سماعت ملتوی کردی ہے عدالت نے سی ٹی ڈی میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمات میں نامزد ملزم ظہیر کے خلاف 29مئی،عبدالرحمن کے خلاف بھی 29مئی اورملزم فاروق کے خلاف 22مئی کو شہادت طلب کر لی جبکہ ملزم عدنان کے خلاف پولیس مقابلہ کیس میں 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :