حیدرآباد:ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن آصف حیات کی ڈرامائی کاروائی، بین الضلائی نوسر باز گینگسٹر اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا

جمعہ مئی 20:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اصف حیات کی ڈرامائی کاروائی بین الضلائی نوسر باز گینگسٹر اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او آصف حیات کو اپنے انٹیلی جنس ذرآئع سے مخفی اطلاع ملی کے ایک بین الصوبائی نوسر باز گینگسٹر لطیف آباد کے شاپنگ سینٹرز اور بنکوں کے گرد گھومتا پھر رھا ہے اور کچھ لوگوں کا پیچھا بھی کرتا پایا گیا ہے، اس اطلاع پر پولیس نفری کے ساتھ اس نوسر باز گینگسٹر علی جمال ولد محمد جمال سکنہ نارتھ ناظم آباد کراچی کے گرد گھیرا تنگ کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،دوران تفتِش گرفتارگینگسٹر علی جمال نے انکشاف کیا اس کے گینگ میں پنجاب اور سندھ کے کئی نوسر باز شامل ھیں اس کا پلان تھا کے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے مہینہ میں حیدرآباد میں معصوم اور سادہ لوح لوگوں کے ذہن معاوف کر کے ان کو لوٹیں گیاس مقصد کیلئے اس نے نئے پل سبزی منڈی کے قریب مکان بھی لیا ہے اس کا پلان تھا کے اپنے ساتھیوں کو بلانے سے پھلے سبزی منڈی، شاپنگ سینٹرز اور بنکس کا سروے کر کے شکار تلاش کر لے،اسی دوران اسے کچھ سادہ لوح بھی ملے اور اس نے ان سے نوسر بازی کرکے کچھ رقم بھی لوٹ لی۔