حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی بے حسی

امریکن کواٹرز کا 50فیصد علاقہ گذشتہ پانچ روز سے بجلی سے محروم ہے چار روز قبل جلنے والا ٹرانسفارمرز تا حال درست نہیںکیا جا سکا

جمعہ 18 مئی 2018 20:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی بے حسی کے سبب امریکن کواٹرز کا 50فیصد علاقہ گذشتہ پانچ روز سے بجلی سے محروم ہے چار روز قبل جلنے والا ٹرانسفارمرز تا حال درست نہیںکیا جا سکا جبکہ دوسرے ٹرانسفارمر کے گرنے والے تار بھی مرمت کئے نہیں جاسکے اور شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ سحر ی و افطار بھی اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں اور بجلی نہ ہونے کے سبب ماہ رمضان المبارک میںپینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق حیسکو حیدرآباد کے حا لی روڈ سب ڈ ویثر ن کے علا قے امر یکن کو اٹر ز میں بجلی کابوسیدہ نظا م گرمی میں اضافہ کے ساتھ جواب دینے لگا اور شدید گر می کے دوران بجلی کی طلب میں اضا فے کے ساتھ ہی جمپر اور بجلی کی تا ریں ٹو ٹ کر گر نے سمیت ٹرانسفارمرز جلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن ایس ڈی اوحا لی سب ڈ ویثر ن کی جانب سے بوسیدہ بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے یا گرمیوں سے قبل مرمت نہ کئے جانے کے سبب علاقہ مکین ماہ رمضان المبارک میں بھی بجلی سے محروم ہیں ، سخت گر می میں بجلی نہ ہو نے کے با عث جہا ں خو اتین اور بچے سخت اذ یت میں مبتلا ہیں وہا ں پینے کے پا نی سے بھی محر وم ہیں ، واضح ر ہے کہ حیسکو حا لی روڈ سب ڈویثر ن کے علاقے امر یکن کو اٹر زمیں بجلی کا تر سیلی نظا م مکمل طو ر پر بو سید ہ ہو چکا ہے اور گر می کی شد ت میں اضا فہ کے ساتھ ہی تا ریں ٹو ٹ کر گر نے کا سلسلہ شر وع ہو جا تا ہے جس سے کسی بھی وقت بڑ ا حا دثہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ ان بو سید ہ تا روں پر حیسکو عملے کی ملی بھگت سے غیر قانو نی ائیر کنڈ یشن بھی چلا ئے جا رہے ہیں اور ائیر کنڈ یشنوں کا لوڈ بر داشت نہ کر تے ہو ئے ٹرانسفارمر جلنے سمیت تا ریں ٹو ٹ کر گر جا تے ہیں جس کے با عث قانونی طو ر پر بجلی استعما ل کر نے والے صارفین کئی کئی روز بجلی سے محر وم ر ہتے ہیں ،علاوہ ازیں حیسکو چیف کی جانب سے سحری ،افطار اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے یکم رمضان کو ہی ریت ڈھیر ثابت ہوئے اور دوسرے رمضان کی سحری کے وقت بھی شہر کے مختلف علاقوں سرفراز کالونی ، تلک چاڑی،مارکیٹ پٹھان کالونی،ہیرآباد ،حالی روڈ اور لیاقت کالونی سمیت لطیف آباد کے مختلف یونٹوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے انڈھیرے میں سحری کے امور انجام دیئے ،اس حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت اور حیسکو چیف کی جانب سے سحری ،افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے سے متعلق تمام تردعوئوں کو جھوٹ کا پلندہ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا جارہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شدید گرمی اورلو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بالخصوص سحر افطار اورتراویح کے اوقات میںبجلی کی بندش نے روزہ داروںکی زندگی اجیرن کردی ہے اور روزہ دار جمعة المبارک کے دن بھی بجلی کی بار بار بندش کے باعث پانی اور بجلی کے انتظار میںسارا دن تڑپتے رہے،شہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ حیسکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بندکرکے شہریوں کو اذیت دی جارہی ہے ، منتخب نمائندے ،سینیٹرز،ایم این اے ،ایم پی اے ،چیئرمین اور کرنسلر کہیں دکھائی نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ حیسکو میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا اصول رائج ہے اورماہ رمضان المبارک میںحیدرآباد کے عوام پر پانی اور بجلی بند کر کے اسلامی ملک میں فرائض کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم کیا جارہا ہے۔