حیدرآباد: ٹنڈومحمدخان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ، ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا

جمعہ مئی 20:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) حیدرآباد ٹنڈومحمدخان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ٹنڈومحمدخان روڈ پر گنجو ٹکر کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون عائشہ جمیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کے شوہر ڈاکٹر جمیل زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال حیدرآباد میں داخل کرادیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔