پشاور، جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 27 مئی کو طلب

جمعہ مئی 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر عبد الغفار نے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار 27 مئی کو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل کے اجلاس میںجے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی کے مطابق جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار 27 مئی 2018 کو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور میںدن11 بجے طلب کر لیا گیا ہے اجلاس کی صدارت صوبائی صدر جے آئی یوتھ عبد الغفار کریں گے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے چئیر مین و امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے چئیرمین سینیٹر مشتاق احمد خان جنرل کو نسل کے اجلاس کے مہمان خصوصی ہو ں گے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز اس اجلاس میں شریک ہوں گے تمام ذمہ داران کو اتوار 27 مئی 2018 کو ہونے والے صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی اطلاع دی جا چکی ہے نعیم خان عیسکی نے مزید کہا کہ اجلاس کے ایجنڈا میں سر فہرست نکتہ " جنرل الیکشن 2018 ؁ء اور اس کیلئے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کی تیاری" ہو گا اجلاس میں پاکستان کو درپیش حالات اور رمضان میں ان مسائل کے تمام ممکنہ حل اور جماعت اسلامی کے منشور پر غور کے بعد جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔