مسلم لیگ ن کا آصف زرداری کے شہر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ مئی 20:34

مسلم لیگ ن کا آصف زرداری کے شہر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ
نوابشاہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) مسلم لیگ ن نے آصف زرداری کے شہر میں عوامی و سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی تمام تر مشکلات کے باوجود بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے آبائی شہر میں عوامی و سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے شہر نوابشاہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے 28 مئی بروز سوموار کو نوابشاہ میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔ جلسے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے۔ شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کیساتھ ساتھ سندھ میں بھی بھرپور انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کرنے کے غرض سے نوابشاہ میں جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔