رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے چینلز کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا

رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 20:35

رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے چینلز کے خلاف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18مئی 2018ء) :رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے چینلز کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ۔ رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب اس مرتبہ رمضان نشریات کے دوران گیم شو ،سرکس اور نیلام گھر جیسی چیزوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تمام ٹی وی چینلز کے لیے حکم دیا کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں الیکڑانک میڈیا کے نگراں ادارےاور پاکستان الیکٹانک میڈیا ریگولیٹری ا س کی سماعت کے دوران ڈی جی پیمرا نے کہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائن جا ری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اس سال رمضان میں کسی بھی ٹی وی چینل پر کوئی نیلام گھر یا سرکس شو نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ ہر چینل کے لیے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا بھی لازم ہو گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔تا ہم اس کے بوجود بہت سے چینلز نے عدلاتی احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے چینلز پر گیم شو دیکھانے شروع کر دئیے ہیں۔

جس کے بعد رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے والے چینلز کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ۔ رمضان نشریات میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق جن پروگرامز کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے نوٹسز جاری کئیے گئے ہیں ان میں ٹی وی ون کا پروگرام عشق رمضان
ISHQ E RAMZAN
ISHQ E RAMZAN
،بول نیوز کا گیم شو ایسا چلے ود نبیل شامل ہیں
۔فلمیزیا کو بھارتی ڈرامہ قسم دکھانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔اے آر والے ڈیجیٹل کو جیتو پاکستان اور جیو کہانی کو بھی بھارتی ڈرامہ دکھانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔