اٹک کے عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف کا ساتھ دیا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

جمعہ 18 مئی 2018 20:45

اٹک کے عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف کا ساتھ دیا، وزیر پارلیمانی امور ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام نے ہمیشہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیا، 23مئی کو افطار پارٹی میں محمد نواز شریف کی شرکت اٹک کے عوام کے ساتھ ان کی محبتوں کا ثبوت ہے۔ جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 23مئی بروز بدھ محمد نواز شریف اٹک میں ہونے والی افطار پارٹی میں شرکت کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک کے عوام محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہین کہ جنہوں نے حالیہ اپنے دور اقتدار میں جہاں ملکی تاریخ میں کئی بڑے منصوبے شروع کیئے وہاں ہی اٹک کی دو تحصیلوں کو پوری اور دیگر تحصیلوں کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف کا دورہ اٹک ہمارے لیئے کسی اعزاز سے کم نہیں، اپنے ہر دلعزیز رہنما کا اٹک میں عظیم الشان استقبال کریں گے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے اٹک کے عوام نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا 23مئی کو بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا عظیم الشان استقبال کر کے انکے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں گے ۔