نوازشریف 28 مئی کو نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ مئی 20:47

نوازشریف 28 مئی کو نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سندھ میں ایک اورانٹری کے لیے تیار ہوگئے۔ وہ 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پرنوابشاہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان کے مطابق میاں نوازشریف کے ہمراہ مریم نوازشریف بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ نوابشاہ میں جلسہ کی دعوت انہیں مسلم لیگ کے سید غلام مصطفی شاہ نے دی ہے۔ مسلم لیگ نون سندھ کے تحت سابق وزیراعظم اوران کی صاحبزادی ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔