شہید محمد سلیم قادری نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریئے کے تحفظ کو یقینی بنایا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 18 مئی 2018 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ شہید محمد سلیم قادری مشن اعلیٰ حضرت پر گامزن اور نظریہ اہلسنت کے تحفظ کے علمبردار تھے ، شہید محمد سلیم قادری نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریئے کے تحفظ کو یقینی بنایا ، انتہاپسندجہاد کے نام پر اہلسنت کی مساجدوں اور مدرسوں پر قبضے کررہے تھے ،عوام اہلسنت کی آبادیوں میں شر پھیلا کر اسلام دشمن نظریہ عوام پر مسلط کیا جارہا تھا اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہورہی تھی ایسے میں مرد مجاہد شہیدمحمد سلیم قادری نے سر اٹھایا اور اسلام دشمن قوتوں کو للکارا کہ دین میں بگاڑ کرنیوالوں علم ،قلم اور عوام اہلسنت کی طاقت سے مقابلہ کرینگے ،قائد سنی تحریک نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ، انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،دہشتگردی کے خلاف ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے قربانیاں دی ہیں ،مگر افسوس دہشتگردوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ،بانی وقائد سنی تحریک کی شہادت کو 17سال ہوچکے ہیں مگر ملزموں کو قانون کے مطابق انجام تک نہیں پہنچایا گیا ،ارشد پولکا جو شہید محمد سلیم قادری کے گن مین کی فائرنگ سے ہلاک ہوا اس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے تھا ،مگر حکومت اور انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ملزمان کو گرفتار نہیں کیاجس کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ شہید محمد سلیم قادری کے قاتل آج بھی آزادی سے دندنارہے ہیں مگر کوئی ان کو گرفتار کرنیوالا نہیں ہے ، حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے اہلسنت کو انصاف فراہم کرئے، شہید سلیم قادری نے انتہا پسند دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر کام کیا ،شہید سلیم قادری نے 2000میں سابق وزیر داخلہ معین حید کو بتایا اسلام کے نام پر جہاد افغانستان میں کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں اہلسنت کی مسجدوں پر اسلحے کے زور پر قبضے کرکے کھلی دہشتگردی کی جاتی ہے ،ان دہشتگردوں کو لگام نہیں دی گئی تو ملک بھر میں انتہاپسندی اور دہشتگردی ٹھکانہ بنالے گی ، آج پاکستان میںاسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے کھلے عام مزارات ،مساجدوں ،اسکولوں ،بازاروں کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں ،اس نازک دور میں پاک فوج نے اسلام کے چور اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف ردالفساد آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جس کی سب سے زیادہ حمایت اہلسنت نے کی ہے ،اہلسنت ہی بانیان پاکستان کی اولاد ہیں پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہی ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرسکتی ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے قائدین وکارکنان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکڑوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ،ملک کی سلامتی ،استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لینگے۔

شہید محمد سلیم قادری نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریئے کے تحفظ ..