حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ملازمین کی طرف سے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن کی برطرفی اور اپنے دیگر مطالبات کے سلسلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ملازمین کی طرف سے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن کی برطرفی اور اپنے دیگر مطالبات کے سلسلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی، اس موقع پر ملازمین کا اجلاس ہوا جس کے بعد بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن کے خلاف گو میمن گو اور چیئرمین ہٹاؤ بورڈ بچاؤ کے نعرے لگاتے رہے، مظاہرین سے ایپکا تعلیمی بورڈ یونٹ کے صدر اعجاز کاکا، سلیم احمد، قادر بھٹو، سلیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا لالی پاپ دیا جارہا ہے مگر ان کو اب تک مستقل نہیں کیا گیا ہے اس کے علاوہ انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ کے تحت ملازمت بھی نہیں دی جا رہی، اسی طرح مختلف الاؤنسز اور لون پر بھی غیر قانونی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ملازمین نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :