جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کا اعلان

جمعہ مئی 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان نے جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالجز میں 2سالہ اے ڈی ای پروگرام پارٹ اول و دوم،4 سالہ بی ایڈ (آنرز) پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم و چہارم اور بی سی ایس پارٹ اول، دوم و سوم (فریش و فیلوور) امیدواروں کے فرسٹ سیمسٹر امتحانات سال 2018ء کے تحت فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جون 2018ء مقرر کی ہے، جبکہ 2 تا 6 جولائی 2018ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کے دفتر سے امتحانی فارم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :