اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان

سست رفتار سرگرمی کے باوجود مارکیٹ میں قیمتیں بہتری کی جانب گامزی رہیں ،ْجے ایس ریسرچ

جمعہ 18 مئی 2018 20:51

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 246 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 624 پر بند ہوا۔پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 624 پوائنٹس کی دن کی بلند تر سطح سے ہوا تاہم یہ سلسلہ جلد ہی مندی کی جانب گامزن ہوا۔

مارکیٹ میں انڈیکس کی دن کی کم تر سطح 41 ہزار 458 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔پی ایس ایکس میں حصص کے لین دین میں گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور 4 ارب 33 کروڑ مالیت کے 8 کروڑ 28 کے حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 298 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 76 کے کے کاروبار میں تیزی، 205 کے حصص میں تنزلی اور 17 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

جے ایس ریسرچ کا کہنا تھا کہ سست رفتار سرگرمی کے باوجود مارکیٹ میں قیمتیں بہتری کی جانب گامزی رہیں۔مارکیٹ میں سیمنٹ کا شعبہ ایک کروڑ 18 لاکھ حصص اور کمرشل بینک کا شعبہ ایک کروڑ حصص کے کاروبار کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہا۔کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں کے الیکٹرک لمیٹڈ 59 لاکھ حصص، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ 56 لاکھ حصص، پاکستان الیکٹرون لمیٹڈ 52 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ 50 لاکھ اور دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 48 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر نمایاں کمپنی رہی۔