قائمقام چیف جسٹس نے 21مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دورا ن مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے چاربنچ تشکیل دیدیئے

جمعہ 18 مئی 2018 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) قائمقام چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے پیر21مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے چاربنچ تشکیل دیدیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلا بنچ قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقراورجسٹس مظہرعالم میاں خیل پرمشتمل ہوگا جبکہ دوسرا بنچ گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اورجسٹس سجادعلی شاہ، تیسرا بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس منیب اختر جبکہ چوتھا بنچ جسٹس منظوراحمد ملک ، جسٹس سردار طارق مسعود اور منصورعلی شاہ پر مشتمل ہوگا ۔