حیدرآباد ، ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ، شوہر زخمی

جمعہ 18 مئی 2018 21:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) حیدرآباد میں ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا ، انڈس پہاڑی سائٹ ایریا میں ایک ٹرک اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار سوار ڈاکٹر جمیل احمد شدید زخمی اور ان کی اہلیہ عائشہ جمیل جاں بحق ہو گئیں ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہی-