رمضان المبارک کا مہینہ عالم اسلام کے لئے باعث برکت و برکت ہے، صاحبزادہ فرید الدین قادری

ہمیں خصوصی طور پر روزہ رکھنے کے ساتھ عبادت اور تلاوت قرآن کا اہتمام کرنا چاہیے اور غریب و مستحق افراد کی معاونت کا بھی خیال رکھنا چاہیے

جمعہ 18 مئی 2018 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جمیعت قادریہ کے سر براہ ڈاکٹر صاحبزادہ فرید الدین قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ عالم اسلام کے لئے باعث برکت و برکت ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں خصوصی طور پر روزہ رکھنے کے ساتھ عبادت اور تلاوت قرآن کا اہتمام کرنا چاہیے اور غریب و مستحق افراد کی معاونت کا بھی خیال رکھنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں اپنے بیان میں کیا ڈاکٹر فرید الدین قادری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں اخلاص و ایثار کا بھی درس دیتا ہے جس طرح نماز میں بلا تفریق رنگ ونسل سب ایک ہی صف مین کھڑے ہوتے ہیں اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بلا تفریق رنگ ونسل و زبان مستحق افراد کی مدد کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ رمجان المبارک ہر ساعت رحمت بھری ہے ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھا کر رب کائنات اللہ عزوجل اور سرکار مدینہ ﷺ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کے لئے عبادت کا اہتمام کرنا چاہئے خصوصا روزے کے ساتھ نمازوں ،تراویح اور تلاوت قرآن کرنا چاہئے اور اپنے آخرت کو سنوارنا چاہئے ماہ رمضان االمبارک کا خصوصی اہتمام بھی ہماری بخشش و نجات کا زریعہ بنے گا۔