عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ پتھورو میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا

جمعہ مئی 21:04

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ پتھورو میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ پتھورو شہر کے قریب پولیس تھانہ کے یہاں رفیق راجپوت کے گھر میں مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فاہرنگ کرکے رشید راجپوت اور اس کی اہلیہ سونیا کو قتل کردیا سونیا اور رشید راجپوت موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نسرین سخت زخمی ہوگئی۔ قتل کی واردات کے بعد مسلح افراد باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قریب ہونے کے باوجود پولیس کافی تاخیر سے پہنچی ۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل رشید راجپوت نے پنجاب سے محبت پیار کی پسند کی شادی کی تھی۔ رشید راجپوت کے ورثا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر رشید کے سالے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے رشید راجپوت اور سونیا کو قتل کیا ہے۔ پولیس دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ سول اسپتال پتھورو لے آئی ہے۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی تھی اور نہ ہی واقعے کا کوئی مقدمہ درج ہوا تھا۔