ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے گھنٹہ گھر پر زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کی شکایت کے لئے کیمپ لگادیا گیا

جمعہ مئی 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر پر زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کی شکایت کے لئے کیمپ لگادیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے روز ایک شہری نے بندر روڈ پر آموں کے ریٹ زیادہ وصول کرنے والے ریڑھی بان کی شکایت درج کرائی۔ شکایت میں اسکا مؤقف تھا کہ بندر روڈ پر ریڑھی پر فروٹ فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے ریٹ لسٹ آوایزاں نہیں کی ہے اور زائد ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔ کیمپ پر موجود علے نے شہری شکایت درج کر کے بالا افسران کو اطلاع دے دی ہے۔