سکھر میں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا مشکل ہوگئی

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا مشکل ہوگئی۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو بھی شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں فرئیر روڈ، تھلہ، مینارہ روڈ،جیلانی روڈ، بروہی محلہ، نیم کی چاڑی، شالیمار روڈ، پرانہ سکھر، بابن شاہ، نصرت کالونی، مائیکرو ٹاور، نیوپنڈ اسلام کالونی، اسٹیشن روڈ، شہید گنج، ایوب گیٹ،انجن شیڈ کالونی،نیو گوٹھ،بندھانی محلہ و دیگر علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر موجود رہے ۔

گندگی سے اٹھنے الے تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے مئیر سکھر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو کوبلدیاتی سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔