سکھر چھورا مارکیٹ میں کام کرنے والا مزدور پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق، ورثائ کا نجی ہسپتال کے سامنے احتجاج

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سکھر چھورا مارکیٹ میں کام کرنے والا مزدور پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق، ورثائ کا نجی ہسپتال کے سامنے احتجاج، پولیس کے تشدد سے ممتاز جاں بحق ہوا ہے، مظاہرین کا الزام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھوہارا مارکیٹ میں کام کرنے والے مزدور ممتاز کے ورثاء نے نجی ہسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ممتاز کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ مقتول کی لاش تب تک نہیں لیں گے، جب تک تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی انکوائری کراکر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔