گذشتہ 3روز قبل ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ورثہ نے قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا وہ نہانے کے لئے کینال پر کبھی بھی نہیں گیا ۔اگر اس کو نہانا ہی تھا تو کپڑے سمیت نہیں نہاتا مگر وہ تمام کپڑوں سمیت کیسے نہایا، ورثاء

جمعہ مئی 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) گذشتہ 3روز قبل ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ورثہ نے قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی سومرا کالونی کا رہائشی 17سالہ نوجوان عنایت سومرو گذشتہ 3روز قبل گھر سے یہ کہ کر نکلا تھا کہ وہ کام پر جارہا ہے مگر رات دیر تک ناآنے پر اہل خانہ پریشان ہوگئے اور انہوں نے عنایت سومرو کی تلاش شروع کردی تلاش کے بعد انہیں نے ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال کہ کنارے سے چپل ملی جس پر انہیں یقین ہوگیا کہ وہ نصیر کینال میں ڈوب گیا جس کو تلاش کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اور غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کیا گیا 3روز کی جدوجہد کے بعد نصیر کینال میں ڈوبنے والے 17سالہ عنایت سومرو کی لاش میرواہ روڈ کے مقام نصیر کینال کہ پھاٹک کے قریب اس کی لاش ملی لاش کے ملنے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نصیر کینال میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے عنایت سومرو کے رشتیدار انو ر سومرو نے قتل کا شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عنایت سومرو ایک حلیم فروخت کرنے والی دکان پر کام کرتا تھا اور وہ نہانے کے لئے کینال پر کبھی بھی نہیں گیا ۔

(جاری ہے)

اگر اس کو نہانا ہی تھا تو کپڑے سمیت نہیں نہاتا مگر وہ تمام کپڑوں سمیت کیسے نہایا ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے بعد اذاں عنایت سومرو کی نصیر کینال سے لاش ملنے کی اطلاع پر اہل خانہ پر سکتہ تاری ہوگیا جبکہ علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :