ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں 2درجنوں سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی

لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، کئی مویشی آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ، متاثرہ خاندان بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں 2درجنوں سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی۔ آگ نے گھروں میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ کئی مویشی آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آگ کے متاثرہ خاندان بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع گائوں نصیر مندوانی میں لغاری برادری کے 3گھروں میں اچانک آگ بھرک اوٹھی لگنے والی آگ نے تینوں گھروں میں موجود ہزاروں روپے کا قیمتی سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ ٹنڈوالہ یار کے بکیرا شریف یونین کونسل کے علاقے گوٹھ اللہ بخش جروار میں عبداللہ جروار کے بھینسوں کے باڑے میں اچانک آگ بھرک اوٹھی لگنے والی آگ سے باڑے میں موجود ایک بھینس 2قیمتی بھیل ، اور چار بکریاںجھلس کر ہلاک ہوگئیں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے باڑے کے ملازمین اور مالک نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایاجبکہ تیسرے واقع میں ٹنڈوالہ یار کے علاقے گوٹھ عبدالقادر ڈگھو میں کپری اور بالادی برادری کے گھروں کو چولے سے نکلنے والی چنگاری سے آگ لگ گئی لگنے والی آگ نے مزید6گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیکر گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ گھروں میں موجود قیمتی مویشی لگنے والی آگ کی زد میں آکر جھلس کر ہلاک و زخمی ہوگئے واضع رہے کہ مذکورہ گھروں میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات کی اطلاع فائر برگیڈر کو فوری طورپر دی جانے کے باجود فائر برگیڈر وقت پر نہیں پہنچ سکی جس کے باعث لگنے والی آگ پھیلتی گئی اور آگ نے مذکورہ گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ لگنے والی آگ سے کئی قیمتی مویشی جھلس کر ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ مذکورہ گھروں میں لگنے والی آگ سے بچنے کے لئے خواتین بچوں نے اپنی جان بچاتے ہوئے کھلے آسمان تلے پناہ لی ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آتش زدگی کے واقعات کی اطلاع کے باوجود آگ کے متاثرہ خاندان کی مدد کے لئے تاحال تک ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی مدد کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس کے باعث آگ کے متاثرہ درجنوں خواتین مرد بچے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ آتشزدگی کے باعث ہمارے گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور ہم اس شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے پناہ لئے ہوئے ہیں اور ہماری مدد کے لئے تاحال تک کوئی بھی نہیں آیا انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :